مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ تین یورپی ممالک یا تو سفارت کاری کے آپشن پر عمل پیرا رہ سکتے ہیں یا مخالف سمت میں کام کر سکتے ہیں، ہم دونوں آپشنزکے لیے تیار ہیں۔
سعید خطیب زادہ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا کہ اسرائيل مشترکہ ایٹمی معاہدہ کا سب سے بڑا دشمن ہے وہ این پی ٹی معاہدے کی بھی نفی کررہا ہے اور اس کے پاس ایٹمی ہتھیار بھی موجود ہیں جس کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک کو عمدی خواب سے بیدار ہونا چاہیے۔وہ ڈپلومیسی کا راستہ بھی اختیار کرسکتے ہیں اور مخالف سمت بھی جاسکتے ہیں۔ ہم دونوں آپشنز کے لئے آمادہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ